وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں امن وامان کی صورتحال اور محرم الحرام کے دوران سکیورٹی سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا. اجلاس میں سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر اسلام آباد، آئی جی اسلام آباد اور وفاقی دارالحکومت کی ضلعی انتظامیہ کے افسران نے شرکت کی. اجلاس میں ملک کے حساس شہروں میں موبائل فون سروس کی معطلی سے متعلق صوبائی حکومتوں کی جانب سے موصول شدہ درخواستوں کا جائزہ لیا گیا. پنجاب حکومت نے سولہ اضلاع، خیبرپختونخوا نے بارہ، بلوچستان نے چھے جبکہ آزادکشمیر نے بارہ شہروں میں موبائل فون سروس بند کرنے کی درخواست کی. گلگت بلتستان، اسلام آباد اور فاٹا نے بھی موبائل فون سروس بندش کی درخواست کی تھی. وزیرداخلہ نے موبائل فون سروس کی معطلی کی درخواستوں کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ موبائل فون سروس کم سے کم وقت کے لئےمعطل کی جائے تاکہ شہریوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔
وزیرداخلہ کی ہدایت پر دس محرم الحرام کو ملک کے اڑتالیس حساس اضلاع میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے
Oct 11, 2016 | 16:47