سمندری طوفان میتھیو جہاں سے گزر رہا ہے تباہی مچا رہا ہے . ہیٹی میں ہر شے تہس نہس کرنے کے بعد میتھیو اب امریکا سے ٹکرا گیا . شمالی کیرولینا میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی جبکہ سڑکیں اور گلیں ڈوب گئیں ، بپھرا پانی لوگوں کے گھروں میں بھی داخل ہو گیا. میتھیو سے ابتک امریکا میں تیئیس افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں سے آدھی ہلاکتیں شمالی کیولینا میں ہوئیں ، علاقے میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ پھنسے ہوئے افراد کو ہیلی کاپٹرز اور کشتوں کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے. امریکی صدر براک اوباما نے شمالی کیرولینا میں ایمرجنسی نافذ کر رکھی ہے جبکہ اقوام متحدہ نے عالمی برداری سے متاثرین کی امداد کی بھی اپیل کی ہے.