چین میں گزشتہ روز عمارتیں منہدم ہونے کے بعد ریسکیو آپریشن جاری ہے، ملبہ ہٹانے کیلئے ہیوی مشنری کا استعمال کیا جا رہا ہے، ابتک ملبے سے بائیس افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ اٹھائیس افراد کو ریسکیو کر کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے. فائر فائیٹرز نے ملنے سے پندرہ گھنٹے بعد ایک بچی کو معجزاتی طور پر زندہ نکال لیا . فائر فائیٹرز کے مطابق بچی کو اس کے ماں باپ نے بچایا جو خود مردہ حالت میں پائے گئے، بچی اپنے ماں باپ کے نیچے محفوظ تھی ، جب عمارتی گری تب ہی والدین نے اسے اپنے نیچے چھپا لیا ، فائر فائیٹرز نے بتایا کہ لڑکی کو کوئی زیادہ چوٹیں نہیں آئیں کیونکہ اس پر کوئی بھاری چیز نہیں گری البتہ اس کے والدین سینمنٹ کا ایک بڑا ٹکرا گرنے سے ہلاک ہوئے .
چین میں عمارتیں گرنے کے بعد ریسکیو آپریشن جاری ، بائیس افراد ہلاک جبکہ اٹھائیس کو ریسکیو کیا گیا
Oct 11, 2016 | 19:17