سپین سے علیحدگی کامعاملہ ٹل گیا،کاتالونیاکی میڈرڈکومذاکرات کی دعوت

Oct 11, 2017

بارسلونا(مرزاندیم بیگ) کاتالان حکومت کے سربراہ کارلوس پوجیمونت نے سپین سے علیحدگی کا اعلان موخر کردیا اور میڈرڈ حکومت کو مذاکرات کی دعوت دے دی اور فی الوقت میڈرڈ اور بارسلونا میں جاری جنگ کاخاتمہ ہوگیا ۔ سپین کے نیم خود مختار صوبے کاتالونیا کی ممکنہ علیحدگی کے موضوع پر بارسلونا میں علاقائی پارلیمان کا ایک اہم اجلاس گزشتہ رات ہوا۔ اجلاس کی خاص بات بارسلونا میں کاتالان حکومت کے سربراہ کارلوس پوجیمونت کا خطاب تھا۔ اجلاس سے قبل اس بات کا امکان تھا کہ کاتالان صدر کارلوس پوجیمونت کاتالونیا کی سپین سے علیحدگی کا یک طرفہ اعلان بھی کر سکتے ہیں۔ میڈرڈ میں ملکی حکومت نے تاہم کاتالونیا کے علیحدگی پسند رہنماؤں کے ساتھ کسی کی بھی ثالثی میں ہونے والی مکالمت کے امکان کو رد کر دیا ہے۔کاتالان پارلیمنٹ کے اجلاس کے موقع پر سخت ترین حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے اور پارلیمنٹ کے سامنے ہزاروں کاتالان باشندے اپنے پرچم ہاتھوں میں تھامے کھڑے تھے۔

مزیدخبریں