راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے +نوائے وقت رپورٹ) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ منصور علی شاہ نے ججز سے خطاب میں کہا ججز نے مقدمات جلد نمٹانے کیلئے صبح سے رات تک کام کیا۔ منشیات کے 820مقدمات کے فیصلے ہوئے ججز نے اپنے فیصلوں میں مخالفین کی دشمنی ختم کرانے میں بھی کردار ادا کیا۔ پنجاب کے عدلیہ کو مثالی بنانا چاہتے ہیں۔ لوگ پنجاب کی عدالتوں کی مثال پورے ملک میں دینگے۔ ججز کو بلاخوف و خطر فیصلے دینا ہونگے‘ ڈسٹرکٹ ججز کے پیٹ باہر نکلے ہیں ججز کی بیویوں کو چاہئے کہ اپنے شوہروں کو سپورٹس کی طرف بھی گامزن کریں‘ میں خود یوگا کرتا ہوں۔ ججز جوگرز وغیرہ استعمال کریں سب ججز کو اب گاڑیاں بھی مل گئی ہیں۔ ہم کردار سازی نہ کر سکیں تو جج نہیں ہونا چاہئے، کچھ اور کر لیں، مثبت سوچ رکھیں‘ کسی کی ٹانگ کھینچنے سے کچھ نہیں ملے گا‘ جو اللہ چاہے گا صرف وہی ہو گا‘ ہمارا تعلیم اور فیصلوں سے تعلق ہے‘ ون ڈش سسٹم کو اپنانا ہو گا۔
بلاخوف و خطر فیصلے دینا ہونگے‘ پنجاب کی عدلیہ کو مثالی بنانا چاہتے ہیں: جسٹس منصور
Oct 11, 2017