دھماکہ خیز مواد ، ڈیٹونیٹر اور دیگر اشیاءبرآمدگی کےس، ملزم کا پانچ دن کا جسمانی ریمانڈ

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں مےں مختلف کےسوں کی سماعت ہوئی خصوصی عدالت کے جج اصغر خان نے سی ٹی ڈی کے ملزم عرفان کی دائر درخواست ضمانت کی سماعت 11اکتوبر اور ملزم ستار خان کیس کی سماعت 24اکتوبر تک ملتوی کر دی تھانہ نیلہ چکوال کے ملزم ظفر اقبال کیس کی سماعت 23اکتوبر، تھانہ ریس کورس کے قتل اور پولیس مقابلہ کےس مےں ملزمان محمد اشرف وغیرہ کی سماعت 24اکتوبر،تھانہ صدر واہ کےنٹ کے اغواءبرائے تاوان کےس مےں ملزمان تنویر وغیرہ کی سماعت 17اکتوبر، تھانہ صدر بیرونی کے قتل کےس میں ملزم حمزہ شہزاد کی سماعت 17اکتوبر،تھانہ صدر حسن ابدال کے ملزم کامران کے خلاف قتل کےس مےں تےن گواہوں کے بیان قلمبند کرکے سماعت 17اکتوبر تک ملتوی کر دی خصوصی عدالت کے جج آصف مجید اعوان نے سی ٹی ڈی کے دھماکہ خےز مواد کےس مےں ملزم شیر خان اور طیب اللہ کی سماعت 16اور28اکتوبر تک ملتوی کر دی سی ٹی ڈی کی ٹےم نے ملزم غلام مرتضیٰ ولد ولایت کو پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم سے دھماکہ خیز مواد ، ڈیٹونیٹر اور دیگر اشیاءبرآمد کرکے مقدمہ درج کیا گیا تھا جس سے ملزم سے تفتیش کرنی ہے عدالت نے ملزم کا پانچ دن کا جسمانی ریمانڈدے دےا انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج آصف مجید اعوان نے تھانہ چونترہ کے درج اغواءبرائے تاوان کےس میں ملزمان گلراز کیس کی سماعت 23اکتوبر، تھانہ فتح جنگ کےس مےں ملزم واجد رحمن کی سماعت 24اکتوبر ،تھانہ چو ٹالہ جہلم کے پولیس مقابلہ کےس مےں ملزمان سکینہ بی بی وغیرہ کی سماعت 26اکتوبرتک ملتوی کردی تھانہ بنی کے اغواءبرائے تاوان کےس مےں ملزمان نسیم اختر وغیرہ کی سماعت 18اکتوبر، تھانہ نیوٹاﺅن کے پولیس مقابلہ کےس میں ملزمان جنید وغیرہ کی سماعت 24اکتوبرتک ملتوی کردی ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...