لاہور(نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر) سری لنکا سے ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کے بعد قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہاہے کہ تیاری پوری تھی لیکن بیٹنگ میں مار کھا گئے ،ہم نے اچھی کرکٹ نہیں کھیلی جس کے باعث شکست ہوئی۔ میچ کی اختتامی تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد کا کہناتھا کہ ٹیسٹ کی کپتانی مشکل ہے لیکن کافی کچھ سیکھا ہے ،کوشش کریں گے کہ آئندہ سیریز میں غلطیاں نہ دہرائیں۔ان کا کہناتھا کہ ہماری تیاری پوری تھی لیکن بیٹنگ میں مارکھا گئے ،ہم نے اچھی کرکٹ نہیں کھیلی جس کے باعث شکست ہوئی ،سری لنکا کو بھی جیت کا کریڈٹ دینا چاہیے۔ان کا کہناتھا کہ دونوں میچ ہم قریب آ کر ہار گئے۔