راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) راولپنڈی کے کئی علاقوں مےں گےس کی غےر اعلانےہ لوڈ شےڈنگ شہرےوں کےلئے عذاب بن گئی ائرپورٹ ہاﺅسنگ سوسائٹی گلزار قائد مےں منگل کی صبح چار بجے سے سوئی گےس گھروں مےں آنا بند ہوگئی جو رات گئے تک بحال نہ ہوسکی اس صورتحال پر اس بڑی آبادی کے مکےن کھانا تک نہ پکا سکے کئی شہری محکمہ سوئی گےس کو اس صورتحال سے آگاہ بھی کرتے رہے لےکن عملے نے انہےں کوئی تسلی بخش جواب نہ دےا گھروں مےں ناشتہ ، دن اور رات کا کھانا نہ پکنے پر اہلےان علاقہ بلبلا اٹھے جبکہ ےوسی38 گنجمنڈی مےں صبح چھ بجے سوئی گےس گھروں مےں نہ آنے سے اہلےان علاقہ کی زندگی دشوار ہوگئی سوئی گےس نہ آنے کی سب سے زےادہ شکاےات اکال گرح ، کشمےر کالونی اور مجاہد آباد کے علاقوں مےں سامنے آئی ہےں خواتےن کونسلروں سعےدہ خاتون اور روبےنہ زاہد نے مطالبہ کےا ہے کہ محکمہ سوئی گےس اس صورتحال کا فوری نوٹس لے اور گےس بند ہونے سے گھرےلو صارفےن کو پےش آنے والی مشکلات ختم کی جائےں کےونکہ گھروں مےں ناشتہ نہ بننے سے بچے اور کام کاج پر جانے والے بھوکے ہی جاتے ہےں جو غےر انسانی صورتحال ہے ۔