لاہور (سپورٹس رپورٹر +نمائندہ سپورٹس) خواجہ ندےم احمد اےل سی سی اے کی صدارت کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔ لسٹ کے مطابق شاہ رےز عبداللہ خان روکڑی، جاوےد امےن اور نوشاد احمد کو صدارت کے امےدواران کے طور پر اہل قرار دےا گےا جبکہ سےکرٹری کیلئے حبےب الرحمن شاہ، اصغرعلی ناز اور وسےم انور امیدوارہونگے۔خواجہ ندیم کی ڈگری کو چیلنج کیا گیا تھا۔ےاد رہے اےسٹ زون کی طرف سے خواجہ ندےم احمد کے کاغذات نامزدگی کو چےلنج کےا گےا تھا جس مےں خواجہ ندےم احمد کے خلاف 8بنےادی آئےنی اعتراضات اٹھائے گئے تھے جن مےں سب سے بڑا اعتراض خواجہ ندےم احمد کی بی اے کی جعلی ڈگری پر کےا گےا تھا پی سی بی کی طرف سے اعلان کردہ امےدواران کی لسٹ مےں اب سابق صدر اےل سی سی اے عامر حےات روکڑی کے صاحبزادے شاہ رےز عبداللہ روکڑی صدارت کے مضبوط ترےن امےدوار کے طور پر سامنے آرہے رہےں۔ دوسری طرف ترجمان اےسٹ زون کرکٹ اےسوسی اےشن مشہود حسےن شےرازی کا کہنا ہے کہ ہم خواجہ ندےم احمد کے خلاف جعلی ڈگری کا کےس عدالت عالےہ مےں لے کر جائےں گے اور پاکستان کرکٹ بورڈ جو کہ اےک قومی ادارہ ہے کو گمراہ کرنے اور جعلی ڈگری مہےا کرنے پر خواجہ ندےم احمد کے خلاف قانونی کاروائی کرےں گے تاکہ آئندہ کوئی کسی قومی ادارے کے ساتھ اےسا کھلواڑ کرنے کی کوشش نہ کرئے۔
خواجہ ندےم اےل سی سی اے کی صدارت سے باہر
Oct 11, 2017