راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)کتاب دوستی ہی علم دوستی ہے اور علم روشنی ہے ان خیالات کا اظہار ممبر کینٹ بورڈ حاجی ظفر اقبال نے یہاں کیڈٹ فاونڈیشن سکول ڈھوک چوہدریاں میں منعقدہ کتب میلہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہا ہے کہ قوموں کی ترقی تعلےم میں پوشیدہ ہے کوئی قوم تعلےم کے بغےر ترقی نہےں کر سکتی۔تقریب میں ممبر کینٹ بورڈ راجہ جہانداد،صدر اپسما ابرار احمد خان، راجہ وسیم سیفی ، پروفیسر محمد نعیم اکبر، پروفیسر حافظ ادریس بٹ،پروفیسر محمود اعجاز،راجہ کامران ضمیر،محمد شاہد،چوہدری امجد زیب بھی شریک ہوئے۔تقریب میں مقررین نے کتاب کی اہمیت اور ضرورت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کو کتاب سے دوستی رکھنی چاہیے کیونکہ حصول علم کے لیے کتاب ہی بہترین زریعہ ہے
تعلےم کے بغےر ترقی ترقی کا خواب شرمندہ تعبےر نہےں ہو سکتا،حاجی ظفر اقبال
Oct 11, 2017