اِرم کامران، معظمہ گل، علینہ ظہوراورسمرہ حسن کے فن پاروں کی نمائش

Oct 11, 2017

راولپنڈی (کلچرل رپورٹر) نوجوان آرٹسٹوں کی حوصلہ افزائی اور ان کوپلیٹ فارم مہیا کرنے کے لیے آرٹس کونسل کے زیراہتمام اِرم کامران، معظمہ گل، علینہ ظہور اورسمرہ حسن کے فن پاروںکی نمائش کی نمائش کا انعقادکیا گیا۔ ممبر قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب نے ایم پی اے راجہ محمدحنیف ایڈوکیٹ ناہید منظوراور ریذیڈنٹ ڈائریکٹر وقاراحمدکے ہمراہ نمائش کا افتتاح کیا۔ اِرم کامران، معظمہ گل،علینہ ظہوراورسمرہ حسن کے 53 فن پاروں میں خطاطی، منظرنگاری جبکہ میڈیم آئل اورواٹرکلرتھا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممبرقومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب کا کہنا تھا کہ تمام آرٹسٹ نئے ہیں لیکن وقت کے ساتھ ساتھ ان کے کام میں پختگی کا عنصرشام ہوگا۔انھوں نے کہا کہ اِرم کامران،معظمہ گل،علینہ ظہوراورسمرہ حسن نے بہت محنت اورلگن سے فن پارے تیارکیے ہیں اورآرٹس کونسل کا یہ پلیٹ فارم ان کی صلاحتیوں میں نکھارپیدا کرے گا۔انھوں نے مزیدکہا کہ یہ تمام آرٹسٹ مستقبل کا اثاثہ ہیں۔ممبرپنجاب اسمبلی راجہ محمدحنیف ایڈوکیٹ کا کہنا تھا کہ آج کے جونیئرکل کے سینئرآرٹسٹ ہوں گے۔انھوں نے کہا کہ تمام آرٹسٹوں کومبارکبادپیش کرتا ہوں۔راجہ حنیف ایڈوکیٹ نے کہا کہ یہ نوجوان ملکی ترقی میں اہم کرداراداکریں گے۔ناہیدمنظورکا کہنا تھا کہ ان نوجوان آرٹسٹوں کی یہ پہلی نمائش ہے جوان کی حوصلہ افزائی کا باعث بنے گی اوران کے اندرکام کرنےکا جذبہ پیدا کرے گی۔ریذیڈنٹ ڈائریکٹروقاراحمدمہمانِ خصوصی کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ آرٹس کونسل بلا تفریق نئے آرٹسٹوں کوپلیٹ فارم مہیا کرتی ہے۔نمائش 14 اکتوبرتک جاری رہے گی۔

مزیدخبریں