عوام کوعلاج معالجہ کی مفت سہولیا ت کی فراہمی ہماری ترجیحات میں شامل ہے

Oct 11, 2017

راولپنڈی(نوائے وقت رپورٹ)مسلم لیگ ن کے رہنما و چیئرمین یوسی90چک جلال دین ملک لیاقت حسین نے کہا ہے کہ عوام کوعلاج معالجہ کی مفت سہولیا ت کی فراہمی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے چک جلال دین میں فری میڈیکل کیمپ کاانعقاد اسی سلسلے کی کڑی ہے دوران کیمپ 700سے زائد خواتین اوربچوں نے فری میڈیکل کیمپ سے رجوع کیا،مریضوں کا نہ صرف مفت طبی معائنہ کیا گیا بلکہ جو ٹیسٹ ممکن تھے وہ بھی موقع پر کیے گئے انشاءاللہ عوام کی خدمت کا یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا ان خیالات کااظہارانہوں نے یوسی90میں فری میڈیکل کیمپ کے افتتاح کے موقع پر اہلیان علاقہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر افضل ستی ،ڈاکٹر جبار ودیگر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے،ملک لیاقت حسین نے کہا کہ(صفحہ نمبر6بقیہ 7)

ن لیگ کی حکومت عوام کے مسائل انکی دہلیز پر حل کرنے کےلئے تمام وسائل بروئے کارلارہی ہے،عوام کو علاج معالجہ کی سہولیات بھی پہنچارہے ہیں،علاقے میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا ہے خاص کر پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے متعدد منصوبے مکمل ہونے سے پوری یونین کونسل میں اب گھر گھر پانی فراہم کیا جارہا ہے اورکہیں بھی پانی کی کوئی قلت نہیں ہے،عوام سے کیے گئے تمام وعدے پورے کررہے ہیں آئندہ الیکشن سے پہلے پہلے پوری یونین کونسل سے عوامی مسائل کا خاتمہ کرنے کےلئے بھرپورکوششیں کررہے ہیں۔

مزیدخبریں