اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنا منصب سنبھالنے کے بعد پانی و بجلی کی وزارتوں کو وزارت توانائی اور وزارت پانی میں تقسیم کیا تھا۔ وزارت پانی کے وزیر جاوید علی شاہ مقرر ہوئے ہیں لیکن ایک ماہ سے زیادہ کا عرصہ گزر جانے کے بعد وزارت پانی سیکرٹری کے بغیر کام کر رہی ہے۔ اس وزارت میں ایڈیشنل سیکرٹری بھی نہیں۔ ایک جائنٹ سیکرٹری پانی کی وزارت چلا رہا ہے۔ حکومت پنجاب کے ایک بیوروکریٹ خواجہ شمائل کو پانی کا وفاقی سیکرٹری مقرر کیا گیا تھا لیکن انہوں نے بھی وفاقی سیکرٹری پانی کا عہدہ سنبھالنے سے گریز کیا۔ وہ بدستور پنجاب میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں۔ کئی اہم فیصلے سیکرٹری نہ ہونے کے باعث التواء میں پڑے ہوئے ہیں۔