کیلیفورنیا کے جنگل میں ہولناک آگ لگنے سے 20 افراد ہلاک 2000 عمارتیں تباہ ایمرجنسی نافذ

کیلیفورنیا(آن لائن+آئی این پی+صباح نیوز) امریکی ریاست کیلیفورنیا کے وائن ریجن کے بعض حصوں میں تیزی سے پھیلتی ہوئی آگ کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک اور متعدد لا پتہ ہو گئے ۔آگ بے قابو ہوگئی ہے ۔حکام کا کہنا ہے سات افراد سنوما کاؤنٹی میں ہلاک ہوئے جبکہ تقریباً 2000 عمارتیں تباہ ہو گئی ہیں اور بڑے پیمانے پر لوگوں نے نقل مکانی کی ہے۔جنگل میں لگنے والی اس شدید آگ کے نتیجے میں ناپا، سنوما اور یوبا کاؤنٹیز سے تقریباً 20 ہزار افراد اپنے گھروں کو چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں۔کیلیفورنیا کے گورنر نے ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔حکام کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق یہ آگ کئی عمارتوں کو تباہ کر چکی ہے اور اس سے مزید مکانات کو خطرہ ہے، جس کے باعث لوگوں کی نقل مکانی ضروری ہے۔ اطلاعات کے مطابق کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جبکہ دیگر لاپتہ ہیں۔تاحال یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ اتوار کی رات کو لگنے والی اس آگ کی وجہ کیا تھی۔ناپا کاؤنٹی کے فائر چیف نے خبردار کیا آگ بجھانے اور امدادی کاموں میں شدید مشکلات کا سامنا ہے جس کے باعث دیگر علاقوں سے بھی مدد کی ضرورت ہے۔فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ اس وقت ہماری ترجیح آگ بجھانا نہیں بلکہ انسانی جانیں بچانا ہے۔انتظامیہ کی جانب سے مقامی آبادی کو انخلا کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے اور اب تک تقریباً 20 ہزار افراد علاقہ چھوڑ کر جاچکے ہیں۔ کیلی فورنیا میں لگنے والی آگ تیز ہوائوں کے باعث 14 مقامات پر پھیل گئی ہے جس سے اب تک 1500سے زائد گھروں، دکانوں، شاپنگ سینٹرز کو ملبے کا ڈھیر بنا دیا ہے۔ مختلف مقامات پر آگ لگنے کے باعث دور دور تک دھوئیں کے بادل چھائے ہوئے ہیں۔آگ سے 10 افراد کی ہلاکت کی رپورٹ ہوئی ہے جبکہ متعدد لاپتہ اور درجنوں زخمی ہیں۔ کیلی فورنیا کی تین کائونٹیز میں شہریوں کو انخلا کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ انتظامیہ نے 20 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...