بیول( نامہ نگار) چیئرمین یونین کونسل سوئیں چیمیاںملک شیرافگن نے کہاہے کہ تعلیم ترقی کی اساس ہے، اگرترقی کوجسم کہاجائے توتعلیم اس کی روح ہے، ہم ترقی یافتہ ممالک سے بہت پیچھے ہیں اور ا س کی وجہ ہمارابوسیدہ سسٹم ہے جسے ٹھیک کرنے کی اشدضرورت ہے، پنجاب حکومت تعلیم کے فروغ کے لئے کوشاں ہے۔ وہ گزشتہ روز گورنمنٹ ہائی سکول مرزاکمبیلی کے دورہ کے موقع پر غیررسمی بات چیت کررہے تھے۔ اس موقع پر وائس چیئرمین یوسی سوئی چیمیاں راجہ ابرارحسین،طارق محمودعباسی ندیم بشیرمرزا، راجہ عبدا لرشید، سیدکامران شاہ، نبیل نصیرملک اور دیگر بھی موجود تھے۔
پنجاب حکومت تعلیم کے فروغ کے لئے کوشاں ہے،ملک شیرافگن
Oct 11, 2017