اسلام آباد (آن لائن) وزیر داخلہ احسن اقبال تین روزہ دورے پر امریکہ روانہ ہو گئے ہیں جہاں وہ آج بدھ کو ورلڈ بنک کے سالانہ اجلاس میں شرکت کریں گے اور جنوبی ایشیا کانفرنس میں دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی حکمت عملی پر لیکچر دیں گے۔ ترجمان وزارت داخلہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ وزیر داخلہ احسن اقبال امریکہ کے تین روزہ دورے پر روانہ ہو گئے ہیں جہاں پر وزیر داخلہ آج ورلڈ بنک کے سالانہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے اور جان ہاپکن یونیورسٹی میں جنوبی ایشیا کانفرنس میں پاکستان کی دہشتگردی کے خلاف حکمت عملی پر طلباء کو لیکچر بھی دیں گے ۔
وزیر داخلہ احسن اقبال تین روزہ دورے پر امریکہ چلے گئے، عالمی بنک کے اجلاس میں شرکت کریں گے
Oct 11, 2017