لڑکی کو اغواءکرنے کے الزام میں ایک شخص کےخلاف مقدمہ درج

کلر سیداں(نامہ نگار) تھانہ کلر سےداں پولےس نے 27 سالہ غےر شادی شدہ بی اے پاس لڑکی کو اغواءکرنے کے الزام مےں اےک شخص کےخلاف مقدمہ درج کر لےا ۔شکےل احمد چوہدری سکنہ چنام نے پولےس کو بےان دےا کہ مےں زمےنداری کرتا ہوں ،مورخہ 4 اکتوبر، مےں اور مےری بےوی مکئی کی فصل کاٹ رہے تھے ،تقرےبا چار بجے شام مےری 27 سالہ بےٹی مسماة (پ)ہمےں پانی دےنے کےلئے آئی اور تھوڑی دےر کے بعد واپس چلی گئی ،ہم قرےبا پانچ بجے کے قرےب کھےتوں سے فارغ ہو کر گھر پہنچے بےٹی گھر مےں موجود نہ تھی ۔چند ماہ قبل اس کے پاس موبائل فون تھا جو کہ گھر مےں بند پڑا ہوا تھا ،موبائل فون چےک کرنے پر مسمی محمد ثالث سکنہ شےخوپورہ سے رابطہ پاےا گےا ۔

ای پیپر دی نیشن