کراچی(کامرس رپورٹر) ایکو سٹار نے اپنے خریداروں کیلئے ایل ای ڈی ٹی وی کی وال ماﺅنٹنگ مشکلات کو پیش نظر رکھتے ہوئے ایک سادہ طریقہ متعارف کرا دیا۔ ایل ای ڈی ٹی وی کے حصول کے بعد اسے دیوار پر نصب کرنا خریداروں کے لئے ایک بہت بڑا مسئلہ ہے۔ ایل ای ڈی کی مناسب اونچائی کے تعین کے لئے زیادہ تر پریشانی رہتی ہے۔ ایل ای ڈی ٹی وی کی ماﺅنٹنگ کا ایک سادہ طریقہ ہے جس کو اختیار کرنے سے یہ مسئلہ حل ہو سکتا ہے۔ ایل ای ڈی ٹی وی اور زمین کی سطح کے درمیان فاصلے کے تعین کا طریقہ یہ ہے کہ عمومی طور پر ایل ای ڈی کی پوزیشن آنکھوں کی سطح کے ساتھ مرکز میں ہونی چاہئے۔
اس کے علاوہ ایک معیاری حد یہ ہے کہ ایل ای ڈی کا زمین سے مرکز تک فاصلہ 24 انچ سے 42 انچ ہونا چاہئے۔ حقیقی احساس سے لطف اندوز ہونے اور بہتر نظارے کے تجربے کیلئے یہ پیمائش مناسب فاصلہ کے لئے موزوں ہے۔