کراچی(کامرس رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 489.27 پوائنٹس کی کمی سے 40610.72 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 1 کھرب 1 ارب 1 کروڑ 37 لاکھ 80 ہزار 544 روپے کی کمی رونماءہوئی تاہم تجارتی حجم میں 36 کروڑ 68 لاکھ 52 ہزار 34 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح خرید و فروخت میں بھی 6 کروڑ 8 لاکھ 82 ہزار 740 حصص کی تیزی رہی۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے منگل کو پی ایس ایکس میں حصص کی فروخت کے دباﺅ اور مارکیٹ کریکشن کے باعث مندی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 489.27 پوائنٹس کی کمی سے 40610.72 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 295 پوائنٹس کی مندی سے 20619.43 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 324.92 پوائنٹس کی کمی رونماءہوئی اسی طرح خیبر ٹوبیکو کے حصص کی سودے بھی 46.19 روپے کی تیزی سے 970.17 روپے پر بند ہوئے۔ سب سے زیادہ مندی نیسلے پاکستان اور سانوفیل ایونٹس کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ نیسلے پاکستان کے حصص کی قیمت 101 روپے کی مندی سے 12899 روپے اور سانوفیل ایونٹس کے حصص کی قیمت بھی 65.60 روپے کی کمی سے 1660.40 روپے رہ گئی۔ سب سے زیادہ کاروبار کے الیکٹرک لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جو 7 کروڑ 67 لاکھ 5 ہزار 500 شیئرز رہا جس کی قیمت 6.97 روپے سے شروع ہو کر 6.40 روپے پر بند ہوئی جبکہ ٹی آر جی پاکستان لمیٹڈ کے 76 لاکھ 74 ہزار 500 حصص کے سودے 34.46 روپے سے شروع ہو کر 34.48 روپے پر بند ہوئے۔ مجموعی طور پر 18 کروڑ 42 لاکھ 25 ہزار 830 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 6 ارب 50 کروڑ 90 لاکھ 19 ہزار 191 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 86 کھرب 42 کروڑ 14 لاکھ 80 ہزار 833 روپے سے کم ہو کر 84 کھرب 99 ارب 40 کروڑ 77 لاکھ 289 روپے رہ گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 106 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 27 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 1 کمپنی کے حصص کی قیمت میں استحکام رہا جبکہ 4 کروڑ 16 لاکھ 39 ہزار حصص کا کاروبار ہوا۔