پیانگ یانگ (بی بی سی،نوائے وقت رپورٹ) شمالی کوریا سے تعلق رکھنے والے ہیکرز نے جنوبی کوریا کے فوجی دستاویزات کی ایک بڑی تعداد چوری کر لی ہے جس میں شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کو قتل کرنے کا منصوبہ امریکی جنگی منصوبے، اہم پاور پلانٹس اور فوجی تنصیبات کے بارے میں معلومات بھی شامل تھیں شامل ہیں۔جنوبی کوریا کے ایک قانون ساز ری چول ہی کا کہنا ہے کہ چوری کی جانے والی معلومات وزارتِ دفاع سے متعلق ہیں۔ جنوبی کوریا کی وزارتِ دفاع نے ا کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔