نمل نے چینج میکنگ کمپیٹیشن جیت لیا

Oct 11, 2017

اسلام آباد(نامہ نگار)نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگوئجز اسلام آباد نے یس نیٹ ورک اور برٹش کونسل کے مشترکہ طور پر منعقد کیا گیا چینج میکنگ کمپٹیشن جیت لیا، اس سلسلے میں نمل میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں طلبہ میں اسناد اور کیش پرائز زتقسیم کئے گئے۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل نمل بریگیڈئیر محمد ابراہیم، یس نیٹورک کے چیف ایگزیکٹیو علی رضا خان، برٹش کونسل کی ڈائریکٹر ایجوکیشن نشاط ریاض ، بلیو سنک کے چیف ایگزیکٹیو عاطف مصطفی، ڈائریکٹر اورک ، رجسٹرار، ڈین سوشل سائنسز، صدور شعبہ اور دیگر بھی موجود تھے۔اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل نمل بریگیڈئیر ابراہیم نے کہا کہ نمل نے ہمیشہ نئے اسلوب کو رائج کیا ہے اور جدت پسندی کو قبول کیا ہے ، موجود ہ دور میں طلبہ میں کاروبار کا شعور اجاگر کرنا ازحد ضروری ہے جس کے لئے چینج میکنگ ایورڈز کا انعقاد کیا گیا، انہوں نے یس پاکستان اور برٹش کونسل کے تعاون کا شکریہ ادا کیا ، یہ ایوراڈ نمل کوئٹہ کیمپس کے شمعون مسیح نے جیتا جس کو ایک لاکھ روپے دئیے گئے۔

مزیدخبریں