عزیر بلوچ کے اعترافی بیان سے پی پی کی صفوں میں بھگڈر مچ گئی ہے : انور گجر

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) سندھ نیشنل فرنٹ کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ( اطلاعات ) محمد انور گجر ، کراچی ڈویژن کے کوآرڈی نیٹر رزاق باجوہ ، عبدالنبی بروہی ، لطیف راو¿لانی ، فقیر محمد کلمتی ، اقبال بلوچ ، عبدالفتح بھٹو ، نور محمد بلوچ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ عزیر بلوچ کا مجسٹریٹ کے سامنے اعترافی بیان سے ثابت ہو گیا ہے کہ پی پی کی قیادت قتل و غارت ، کرپشن ، لوٹ مار ، بھتہ خوری اور دیگر جرائم پیشہ سرگرمیوں ملوث ہے ، جن کے خلاف کارروائی بے حد ضروری ہی نہیں بلکہ سندھ کے عوام کو ان لٹیروں سے نجات دلانا لازم ہے ۔ عزیر بلوچ کو صولت مرزا کی طرح قربانی کا بکرا نہیں بلکہ ان کے سرپرستوں اور سہولت کاروں کو بھی قانون کی پکڑ میں لانا چاہئے حالانکہ عزیر بلوچ کے اعترافی بیان کے بعد پیپلزپارٹی کی صفوں میں ہلچل اور بے یقینی کی صورت حال پیدا ہو چکی ہے اور جلد پی پی میں بھگڈر مچنے والی ہے ۔ عزیر بلوچ کا زرداری ٹولے کے خلاف معمولی نہیں بلکہ سنگین نوعیت کا اعتراف جرم ہے اور پی پی قیادت کو سزائے موت کی طرف لے جانے کے لےے کافی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن