بنگلہ بولنے والے لاکھوںپاکستانی شناختی کارڈزسے محروم ہیں‘علاﺅالدین ناکوا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیئرمین نادرا کا بنگلہ بولنے والے پاکستانیوں سے متعصبانہ رویے کے سبب لاکھوں پاکستانی شہری شناخت محروم ہیں۔غیر اعلانیہ طور پر بنگلہ بولنے والے شہریوں کے شناختی کارڈ جاری نہیں کئے جارہے ہیںشناختی کارڈزسینٹرز پرجانے والے شہریوں کونادراعملہ جواب دیتاہے کہ آپ کے شناختی کارڈ بلاک ہیں۔شناختی کارڈ کے حصول کیلئے مرد،خواتین،بوڑھے اور نوجوان چکرلگاتے لگاتے تھک جاتے ہیںمگرشناختی کارڈکے حصول میں کامیاب نہیںہوپاتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پاک ماہی گیر ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر علاو¿الدین ناکوا نے بنگلہ بولنے والے ماہی گیروں کے وفود دفتر میں ملاقات کرتے ہوئے کہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ 1973 میں بنگلہ بولنے والوں کے حوالے سے قانون سازی ہوچکی ہے۔جس کے مطابق جولوگ سقوط ڈھاکہ کے بعد پاکستان میں رہائش پذیرہیں وہ پاکستانی ہیں مگرنادراچیئرمین دیگرنادرا حکام آئین پاکستان کی مسلسل خلاف ورزی کررہے ہیں۔اسی لئے ہماری چیف جسٹس آف سپریم کورٹ سے اپیل ہے کہ اس سنگین معاملے کاازخودنوٹس لیں تاکہ بنگلہ بولنے والے لاکھوں محب وطن پاکستانیوں کے شناخت کا مسئلہ حل ہوسکے۔ 

ای پیپر دی نیشن