دوسرا ٹی ٹوئنٹی،آسٹرےلےا نے انڈےا کو آﺅٹ کلاس کرکے سےرےز برابر کر دی

Oct 11, 2017

گوہاٹی (سپورٹس ڈےسک) آسٹریلوی ٹیم نے انڈےا کو تےن مےچوں کی سےرےز کے دوسرے مےچ مےں 8 وکٹوں شکست دےکر سےرےز برابر کر دی،مےچ کے ہےرو فاسٹ باﺅلر جیسن بہرن ڈورف ہےں جنہوں انڈےا کی ٹاپ آرڈر کو پوےلےن لوٹا کر جےت کی بنےاد رکھی،انڈےا نے پہلے کھےلتے ہوئے 118 پر آل آﺅٹ ہو گئی، آسٹرےلےا نے 15 وےں اوور مےں 122 رنز بنا کر نہ صرف کامےابی حاصل کی بلکہ سےرےز بھی لےول کر دی جبکہ اس کے صرف دو کھلاڑی آﺅٹ ہوئے تھے، بہرن ڈورف نےہ کن باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے روہت شرما، شیکھر دھون، ویرات کوہلی اور منیش پانڈے کو آﺅٹ کر کے حریف ٹیم کی مضبوط لائن اپ تہس نہس کر دی،نہوں نے کیریئر کے دوسرے ہی میچ میں کینگروز کی جانب سے ٹی ٹونٹی اننگز میں پانچویں بہترین باﺅلنگ کا اعزاز پایا۔ اور مےچ کے بہترےن کھلاڑی قرار پائے۔ آسٹرےلےا کی طرف سے ہرکےوز 62 جبکہ ہےڈ 48 رنز بنا کر نماےاں رہے۔

مزیدخبریں