ماسکو(سپورٹس ڈےسک )آئس لینڈ نے آئندہ برس روس میں شیڈول فیفا ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کیلئے کوالیفائی کر لیا اور اس کے ہی وہ آبادی کے لحاظ سے ورلڈ کپ میں جگہ بنانے والا سب سے چھوٹا ملک بن گیا ہے۔ورلڈ کپ کوالیفائر میچ میں آئس لینڈ نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف کوسوو کو 2-0 گولز سے ہرا کر کامیابی حاصل کی، فاتح ٹیم کی جانب سے سیگرڈسن اور گڈمنڈسن نے گول اسکور کیے۔یہ آئس لینڈ کی ساتویں کامیابی ہے اور اس کے ساتھ ہی اس نے روس میں شیڈول ورلڈ کپ کیلئے بھی کوالیفائی کر لیا۔یورو 2016 کے پری کوارٹر فائنل میں انگلینڈ کو شکست دے کر دنیا کو حیران کرنے والے ا?ئس لینڈ کی آبادی قریباً تین لاکھ اور 35 ہزار ہے اور اس طرح جن ممالک کی آبادی ایک ملین سے بھی کم ہے ان میں سے آئس لینڈ میگا ایونٹ میں جگہ بنانے والا واحد ملک ہے۔اس سے قبل ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرنے والے سب سے چھوٹے ملک کا اعزاز ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کو حاصل تھا ۔شام کا 2018ء فیفا ورلڈ کپ تک رسائی کا خواب ادھورا رہ گیا، آسٹریلیا نے آخری کوالیفائنگ راو¿نڈ میں جگہ بنا لی۔آسٹریلیا کے ہاتھوں ورلڈ کپ کوالیفائنگ سیکنڈ لیگ میں شکست کے بعد شام کا آئندہ برس روس میں شیڈول فیفا ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ تک رسائی کا خواب ادھورا رہ گیا اور فتح کے بعد آسٹریلین ٹیم نے ایشیا سے آخری کوالیفائنگ راو¿نڈ میں جگہ بنا لی ہے۔ایشیا سے ورلڈ کپ کوالیفائنگ سیکنڈ لیگ میچ میں آسٹریلیا نے شام کو 2-1 سے ہرایا اور ایگریگیٹ اسکور 3-2 سے کامیابی حاصل کر کے آخری کوالیفائنگ راو¿نڈ کیلئے کوالیفائی کیا، 37 سالہ کاہل نے دو گولز کر کے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔
آئس لینڈ ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرنے والا سب چھوٹا ملک بن گیا
Oct 11, 2017