امریکہ نے پاسداران انقلاب کو دہشتگرد قرار دیا تو منہ توڑ جواب دےنگے ،ایرن کی دھمکی

تہرا ن (آن لائن)ایران نے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ اگر پاسدرانِ انقلاب کو دہشت گرد گروہوں کی فہرست میں شامل کیا گیا تو ایران اس کا منہ توڑ جواب دے گا۔ایران کی جانب سے یہ بیان ایک ایسے موقعے پر سامنے آیا ہے جب اس بات کا امکان ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ رواں ماہ ایران کے جوہری معاہدے کی توثیق ختم کر دیں گے۔ تاہم امریکہ اس معاہدے سے علیحدہ نہیں ہو گا۔جوہری معاہدے کی توثیق واپس لینے کے بعد امریکی کانگریس ایران پر پابندیاں عائد کر سکتی ہے۔اس بات کا بھی امکان ہے کہ صدر ٹرمپ ایران کے خلاف سخت پالیسی اپناتے ہوئے ایران کی طاقتور ترین سکیورٹی فورس پاسدرانِ انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیں۔ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان بارہم قاسمی نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ امریکہ یہ سٹریٹیجک غلطی نہیں کرے گا۔ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترجمان نے کہا کہ 'امریکہ نے اگر ایسا کیا، تو ایران کا ردعمل بھی فیصلہ کن، مستحکم اور منہ توڑ ہو گا اور امریکہ کو تمام نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ای پیپر دی نیشن