ایل این جی دوسو ارب کی کرپشن کا کیس ہے جس میں شاہدخاقان عباسی پارٹنر ہیں, ختم نبوت حلف نامے سے چھیڑچھاڑ کرنیوالے کا نام جلد ہی بتاؤں گا: شیخ رشید احمد

Oct 11, 2017 | 21:40

ویب ڈیسک

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کے دوران سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا کہ ایل این جی دوسو ارب کی کرپشن کا اسکینڈل ہے جس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی پارٹنر ہیں, حدیبیہ پیپرز ملزکیس چوروں کی ماں ہے تو ایل این جی کیس نانی ہے, شاہد خاقان سمجھتے تھے کہ معاہدے کی دستاویزات تک کوئی نہیں پہنچ پائے گا, ایل این جی کیس عدالت لیکر جاؤں گا۔ انہوں نے کہا فردجرم عائد ہونے کے بعد آئی ایم ایف حکام نے اسحاق ڈار سے ملنے سے انکار کر دیا ہے, عالمی مالیاتی اداروں کو کرپٹ اور منی لانڈرر قبول نہیں, وزیراعظم کے پاس دس دن بھی نہیں کہ نیا وزیرخزانہ لے آئیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کے بیٹے حمزہ ڈونگا گلی تک گیس لے کر گئے ہیں, ای سی سی میں جو چیزیں آتی تھیں پہلے ان کے بیٹے کی منظوری ہوتی تھی, پاکستان معاشی بھونچال سے دوچار نظر آرہا ہے, برآمدات میں دس ارب ڈالرز کی کمی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا حکمرانوں نے سی پیک پر شب خون مارے ہیں, کسی ٹینڈر میں تین پارٹیوں کے سوا کوئی نہیں ہوتا, ان کا حکومت سے اترنا اور سپریم کورٹ کا فیصلہ ان کے لیے معاشی موت ہے۔ انہوں نے کہا فوج سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد کی پابند ہے اور چاہتی ہے کہ جمہوریت کو کوئی نقصان نہ ہو, نااہل شخص نے طاقت کے زور پر سپریم کورٹ کے فیصلے کی نفی کی۔

مزیدخبریں