سٹاک مارکیٹ میں تیزی‘ سرمایہ کاری میں سات ارب کا اضافہ

Oct 11, 2018

کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان سٹاک مارکیٹ میںبدھ کوزبردست اتار چڑھاو¿ کا سلسلہ جاری رہنے کے بعد مجموعی طور پر تیزی غالب آگئی اور کے ایس ای100انڈیکس287.25پوائنٹس کی ریکوری سے 38792.09 پوائنٹس پر بند ہواجب کہ مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں 7 ارب 15 کروڑ 77 لاکھ روپے کا اضافہ ہوا۔ مجموعی طور پر 384 کمپنیوں کے حصص کاکاروبار ہوا جن میں سے 181 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 181 کمپنیوں میں کمی اور 22 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

مزیدخبریں