لاہور (کامرس رپورٹر)انڈس موٹر کمپنی (آئی ایم سی) نے کرولا کار اور فورچیونر گاڑی کے لیے دو کنزیومر چوائس ایوارڈ ”بیسٹ کار“ اور ”بیسٹ فور وہیل ڈرائیو“ 2018ءبالترتیب حاصل کیے ہیں۔ اس حوالے سے ایک تقریب میں سردار مسعود خان ، صدر آزاد کشمیر اور خالد مقبول صدیقی ، وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونی کیشن نے ایوارڈز پیش کئے۔اس موقع پر سی ای او، آئی ایم سی علی اصغر جمالی نے کہا کہ یہ ایوارڈز ہمارے نصب العین کی فتح ہے۔کہ ہم پاکستانی انڈسٹری کو دنیا کی ایک بڑی جدید آٹو انڈسٹری میں تبدیل کریں گے اور صارفین کو زیادہ بہترین سہولتیں فراہم کریں گے۔