آصف زرداری فضل الرحمن کے درمیان ملاقات‘ حکومت مخالف مشترکہ حکمت عملی بنانے پر اتفاق

Oct 11, 2018

لاہور/ اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار + وقائع نگار خصوصی+آئی این پی) جمعیت علماءاسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اور آصف علی زرداری کے درمیان ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔ وفاقی دارالحکومت میں ہونے والی ملاقات پون گھنٹہ تک جاری رہی۔ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرپرسن آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمن نے حکومت مخالف مشترکہ حکمت عملی طے کرنے پر اتفاق کیا گیا۔بدھ کو مولانا فضل الرحمن کی پیپلز پارٹی کے شریک چیئرپرسن آصف علی زرداری سے ملاقات زرداری ہاﺅس اسلام آباد میں ہوئی جس میں ملک کی صورتحال اور اپوزیشن کے کردار پر بھی گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ پی پی اپوزیشن کا حصہ ہے اور اپوزیشن کے ساتھ چلے گی۔ مولانا فضل الرحمن کا کہنا کہ موجودہ صورتحال میں تمام پارلیمانی گروپوں کی ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے، ملک اس وقت بحرانوں کا شکار ہے اپوزیشن اہم کردار ادا کرسکتی ہے، دونوں رہنماو¿ں نے ان تمام امور پر باہمی دلچسپی کا اظہار کیا۔
زرداری، مولانا/ ملاقات

مزیدخبریں