بھنڈی کو ہرقسم کی زمین میں کاشت کیاجاسکتاہے، زرعی ماہرین

Oct 11, 2018

قصور(اے پی پی) زرعی ماہرین نے کہا ہے کہ بھنڈی کو ہرقسم کی زمین میں کاشت کیاجاسکتاہے تاہم پانی کے بہترنکاس والی میرازمین نہایت موزوں ہے ۔انہوں نے کاشتکاروں کو ہدایت کی کہ مناسب وترآنے پرزمین کو نرم او ر بھربھرا کرنے کے بعد ہی بھنڈی کی کاشت کی جائے ۔انہوں نے بتایا کہ بھنڈی کی فصل مختلف طریقوں سے کاشت کی جاسکتی ہے اس کی کاشت کیلئے بہتراگائو کا حامل بیج استعمال کیاجائے۔انہوں نے بتایا کہ جڑی بوٹیوں کے موثرتدارک کیلئے بیجائی کے بعد اگائو سے پہلے سپرے کریں۔

مزیدخبریں