طرابلس (این این آئی‘ اے ایف پی )لیبیا میں ہلال احمر کی ٹیم نے سرت شہر میں ایک اجتماعی قبر کا پتا چلایا ہے جس سے اب تک 100 نعشیں نکالی گئی ہیں۔ فی الحال اس امر کی تصدیق نہیں ہو سکی کہ آیا یہ نعشیں کن لوگوں کی ہیں تاہم زیادہ امکان یہ ہے کہ دولت اسلامیہ (داعش) کے جنگجوئوں کی ہوسکتی ہیں۔