واشنگٹن (اے پی پی‘ این این آئی) امریکی صدر ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر چین نے اضافی محصولات پر ردعمل ظاہر کیا تو چینی برآمدات پر 267 بلین ڈالر کے مزید اضافی ٹیکس نافذ کر دیئے جائیں گے۔بیجنگ بظاہر تجاری امور پر کوئی معاہدہ نہیں چاہتا۔دوسری جانب وزیر خارجہ مائک پومپیو نے کہا شمالی کوریا کا دورہ کامیاب رہا ،چین سے اختلافات برقرار ہیں۔