کویت: مسلم لیگ یوتھ ونگ کے عہدیداروں کا نوٹیفکیشن جاری‘ تقریب میں فاتحہ خوانی

کویت سٹی ( عبدالشکور ابی حسن ) مسلم لیگ (ن)یوتھ کے نائب صدر حسنین منہاس۔میاں عرفان اور آزاد گروپ کے رہنما عقیل دانش گوندل نے مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے صدر چوہدری غضنفر جمشید کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔ لیگی کارکنوں کو عہدوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔تقریب کا آغاز تلاوت قرآن حکیم سے ہوا جس کی سعادت محمد نعیم نے حاصل کی جبکہ بدر سیماب نے نعتیہ اشعار پڑھے۔ غضنفر جمشید نے کہاکہ کویت میں مسلم لیگ ن کی جڑیں مضبوط ہیں، سلیکٹڈ الیکشن اور وزیراعظم عمران خان بننے کے باوجود مسلم لیگ ن کی مقبولیت میں کمی نہیں ہوئی جو لوگ پی ٹی آئی میں گئے وہ صرف نیب کے ڈر سے گئے کیونکہ انہیں اوپر سے حکم ملا تھا۔ عرفان ناگرہ نے کہا ملک کا دوالیہ نکالا جا رہاہے ہمیں پاکستان سے محبت ہے۔ چودھری عبدالقدیر نے کہاکہ پاکستان ہمارا سب کا ہے سوشل میڈیا پر جو طوفان بدتمیزی کی جاتی ہے ہمیں اس سے اجتناب کرنا چاہئے۔ عارف بٹ نے کہا محمد ارشد کے ساتھ ان کے دیرینہ تعلقات ہیں جب بھی میاں محمد نواز شریف اور پارٹی پر مشکلات آئیں وہ ثابت قدم رہے۔ زبیر شرفی‘ میاں محمد عمران‘چودھری عدنان ‘ملک اخلاق احمد‘عدیل شہزاد نے بھی خطاب کیا۔یوتھ ونگ کے کارکنوں میں عہدوں کی تقرریاں کی گئی اور انہیں اسناد پیش کی گئے۔آخر میں عابد شیر علی کی والدہ ‘اسرار احمد گوندل کے ماموں چوہدری ریاض گوندل اور بیگم کلثوم نواز کے لئے دعا مغفرت کی گئی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...