ممبئی (اے پی پی) بھارت میں غیر ملکی زرمبادلہ کے ملک سے باہر بہائو کی وجہ سے روپے کی قدر امریکی ڈالر کے مقابلے مزید گھٹ کر74.39 روپے فی ڈالر پر آگئی۔ بھارت کی انٹر بینک فارن ایکسچیج مارکیٹ میں بدھ کو دن کے وقت ٹریڈ میں بھارتی روپے کی شرح تبادلہ 73.85 روپے فی ڈالر پر بند ہوئی۔