اسلام آباد (خبر نگار) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری سے بدھ کو یہاں سوئسٹر جوزف کی قیادت میں کیتھولک کمیشن فار جسٹس اینڈ پیس کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وفد نے اپنی کمیونٹی کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے لئے تجاویز پیش کیں۔ اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ وزارت انسانی حقوق ہر شہری کو بلا امتیاز حقوق کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے اقدامات اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے پرعزم ہیں۔ انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔
شیریں مزاری سے کیتھولک کمیشن فار جسٹس اینڈ پیس کے وفد کی ملاقات
Oct 11, 2018