کابل (اے ایف پی) افغانستان میں فضائی حملوں میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی تعداد سال 2018ء کے 9ویں مہینے تک 39فیصد بڑھ چکی ہے جبکہ مجموعی طور پر ہلاک ہونے والوں کی تعداد بھی شدید حدوں کو چھو رہی ہے۔ امریکہ کی طرف سے بمباری میں اس دوران 649 افراد ہلاک یا زخمی ہوچکے ہیں۔ 3جنوری سے لے کر ستمبر تک مجموعی ہلاکتوں کا 8فیصد ہے۔ مجموعی طور پر جنگ میں متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 8050 ہے جن میں 2798 ہلاک‘ 5252 زخمی ہوئے۔ انسانی حقوق کے ترجمان ڈینیل بیل نے کہا ہر سویلین کی ہلاکت ایک خاندان کو تباہی کا شکار کر دیتی ہے جو اپنے نقصان کی تلافی کی کوشش کرتا رہتا ہے جبکہ زخمی یا معذور ہونے والے انسان کو ناقابل تلافی نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔امریکہ ہی وہ ملک ہے جو افغانستان پر فضائی بمباری کے ذریعے تباہی پھیلانے میں مصروف ہے۔