کراچی (اسٹاف رپورٹر)مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنماء خواجہ غلام شعیب نے کہا کہ نیازی حکومت نے ملک کو2 ؍ماہ کے عرصہ میں ہی تباہ کرکے رکھ دیا ہے ۔ حکومت کے غلط فیصلوں اور اقدامات کی بدولت ملکی معیشت کو زوال کا سامنا ہے ۔ ڈالر135 روپے کی بلند ترین سطح پر ہے ۔ روپے کو تاریخ کی بدترین بے قدری کا سامنا ہے بغیر کچھ لئے ملکی قرضوں میں 8کھرب 92 ارب کا اضافہ ہوچکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو سنہرے خواب دکھانے والوں کے پاس دینے کو کچھ نہیں صرف الزامات اور ٹکرائو ، لڑائو کی سیاست پر عمل پیرا ہیں۔ PTI کا تکبر اسے لے ڈوبا آج کس منہ سے کشکول لے کر آئی ایم ایف کے دربار میں گئے۔ یہ ملک اور عوام کے ایسے نادان دوست حکمران بن بیٹھے ہیں جو جس شاخ پر بیٹھیں ہیں اُسی کو کاٹ رہے ہیں۔