اسد عمرکی صدر عالمی بنک وزیر خزانہ انڈونیشیا سے ملاقات

Oct 11, 2018

بالی (آن لائن + نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے عالمی بنک کے صدر جم یانگ کم سے ملاقات کی جس میں پاکستان اور عالمی بنک کے درمیان جاری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، اسد عمر نے جم یانگ کم کو حکومت کی ترجیحات اور ویژن سے آگاہ کیا، ملاقات میں پاکستان اور عالمی بنک کے درمیان جاری تعاون پر تبادلہ خیال ہوا، وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کے سالانہ اجلاس میں شرکت کی۔ وزیر خزانہ نے انڈونیشی حکام سے بھی ملاقات کی۔ وزیرخزانہ نے انڈونیشی وزیرخزانہ سہی ملوانی سے ملاقات کی۔ پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان دوطرفہ تعلق بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان ترجیحی تجارت کا معاہدہ جلد طے کرنے پر زور دیا۔
اسدعمر

مزیدخبریں