گوجرانوالہ ( نمائندہ خصوصی ) ورلڈ بیچ ریسلنگ چیمپئن شپ میں مسلسل دو بارگولڈ میڈل جیتنے کا اعزاز حاصل کرنیوالے ریسلر محمد انعام بٹ نے کہا ہے کہ حکومت فن پہلوانی کو ختم ہونے سے بچانے کیلئے کھیل کی سرپرستی کرے ،نئے لڑکوں کو گروم کر کے عالی معیار کے مطابق ڈھالنے کے لئے فنڈز اور سہولیات کی اشد ضرورت ہے ، پورے ملک میں ریسلنگ کی کوئی ایک اکیڈمی موجود نہ ہونا بد قسمتی ہے ، وہ نوائے وقت سے خصوصی گفتگو کر رہے تھے ، انعام بٹ کے والد اور کوچ لالہ صفدر بٹ نے کہا کہ اگر حکومت کھیلوں کا حقیقی معنوں میں فروغ چاہتی ہے تو کھیلنے کیلئے جگہ اور سہولیات فراہم کرنا ہونگی۔میونسپل کارپوریشن کے منتخب چیئرمینوں نے ورلڈ چیمپئن محمد انعام بٹ سے انکی رہائش پر ملاقات کی ہے اور انہیں گولڈ میڈلسٹ کاعالمی اعزاز برقرار رکھنے پر مبارکباد دی ہے۔