نا اہل حکومت نے ملک کوسنگین ترین اقتصادی بحران سے دوچار کردیا،سجادخان

راولپنڈی( نوائے وقت رپورٹ )پاکستان مسلم لیگ ن کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 60کے لئے نامزدامیدوارسجادخان نے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی ناتجربہ کارحکومت نے ملک کوپاکستان کی تاریخ کے سنگین ترین اقتصادی بحران سے دوچارکردیاہے ملک کے غریب عوام کومہنگائی کے سونامی میں ڈبودیاہے ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روزڈھوک منشی میں اپنی انتخابی مہم کے سلسلے میں کارنرمیٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیاجس سے اسامہ چوہدری ،دوست محمدخان اوردیگرنے بھی خطاب کیاسجادخان نے کہاکہ حلقہ کے عوام سے وعدہ کرتاہوں کہ منتخب ہوکرحلقہ کے تمام مسائل حل کروں گا۔

ای پیپر دی نیشن