راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) راولپنڈی پولیس نے 14 اکتوبر کو قومی و صوبائی اسمبلیوں کے ضمنی الیکشن 2018 ء کا سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا سیکیورٹی پلان کے مطابق راولپنڈی پولیس کے چارہزارسے زائد افسران وملازمین ڈیوٹی سرانجام دیں گے ضمنی انتخابات کی سکیورٹی کو مزید فول پروف بنانے کے لیے تمام لگائی گئی ڈیوٹی کو 3ڈویژن، 7سب ڈویژن، 11سیکٹر زاور 45سب سیکٹرز میں تقسیم کیاگیاہے کسی بھی ناگہانی صور ت حال سے فوری نمٹنے کیلئے ایلیٹ فورس کے 24سیکشن ڈیوٹی سر انجام دیں گے سکیورٹی پلان کے مطابق راولپنڈی ضلع میں ضمنی انتخابات کیلئے 646پولنگ سٹیشنز ہیں جن کو حساسیت کے اعتبار سے 03کیٹگریزمیں تقسیم کیاگیا ہے جن میں کیٹگری"A"کے 76پولنگ سٹیشنز ،''B''کے 125اور کیٹگری''C''کے 445پولنگ سٹیشنز ہیں ۔فورس کی تعیناتی حساسیت کے اعتبار سے کیٹگری''A''کے پولنگ سٹیشنوں پر دیگر پولنگ سٹیشنز کی نسبت تعداد میں زیادہ لگائی گئی ہے۔تمام تھانہ جات کے ایس ایچ اوز پولنگ کے آغاز سے اختتام تک گشت ڈیوٹی سرانجام دیں گے سیکٹرانچارج اپنے اپنے ایریا میں لگائی گئی ڈیوٹی کو وقتاًفوقتاًچیک اور بریف کریں گے الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائیگا۔پولنگ کے اختتام پر گنتی کے عمل کے دوران اور نتائج کے وقت کسی بھی شخص کو ہلڑ بازی ،ہوائی فائرنگ یا کسی بھی قانونی خلاف ورزی کی ہر گز اجازت نہ دی جائے گی ۔
ضمنی الیکشن ،چارہزارسے زائد افسران و اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے
Oct 11, 2018