بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے سٹیل پلانٹ میں دھماکا،نوافراد ہلاک،14 زخمی

Oct 11, 2018

نئی دہلی(این این آئی)بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے ایک اسٹیل پلانٹ میں دھماکے سے کم ازکم 9 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے۔ حادثے کے وقت پلانٹ میں 24 ورکرز کام کررہے تھے۔پولیس اور امدادی کارکنوں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا لمیٹڈکے بھِلائی اسٹیل پلانٹ میں دھماکا صبح ساڑھے گیارہ بجے معمول کی مینٹی ننس کے دوران گیس پائپ لائن میں ہوا۔

مزیدخبریں