کہروڑ پکا: محکمہ انہار کی پھرتیاں‘ پانی چوری کا مقدمہ ُمردوں کیخلاف درج

کہروڑپکا (خبر نگار)محکمہ انہارکی پھر تیاں ،پا نی چوری کا مر دوں پر مقد مہ درج ، محمد رمضان11سال قبل فوت ہو گیا،احمد بخش 8ماہ قبل فوت ہو گیا تھا ،مختار میٹ اوررشید بیلدارنے10ہزار فی کس رشوت ما نگی نہ دینے پر پا نی چوری کا مقد مہ درج کر وا دیا ،اہل علا قہ کا احتجاج تفصیل کے مطا بق مو ضع جمبرا نی واہ کے رہا ئشی ملک امین،ملک رمضان، ملک اللہ دتہ نے الزام عا ئد کیا کہ محکمہ انہا ر کے ایس ڈی اومحمد اکرم طا ہر نے مقد مہ نمبر 316/18پا نی چوری کے الزام میں ان پر جھو ٹا درج کرا یا ہے ان میں دو ملزم محمد رمضان11سال قبل،احمد بخش8ماہ قبل فوت ہو گئے ہیں پر بھی مقد مہ درج ہے جبکہ پا نی چوری کا الزام/6 27ْکو درج ہے جبکہ ان کا وارہ 24/6کو بنتا ہے انہوں نے الزام عا ئد کیا کہ مختیار میٹ اور رشید بیلدار ان کے پا س رپورٹ لے کر آئے تھے اور کہا کہ10ہزار رشوت ان کو دیں تو وہ رپورٹ گم کر دیں گے ور نہ مقد مہ درج کر وا دیں گے ہم نے انکار کیا تو انکے خلاف ایس ڈی او اکرم طا ہر سے ملکر جھو ٹا مقد مہ درج کر وا دیا حا لا نکہ اس روزبا اثر افراد کا پا نی کا وارہ تھاجو کہ 36,36گھنٹے چلتا ہے ان کو بچا کر ہم پر جھو ٹا مقد مہ درج کر لیا انہوں نے وزیر اعلیٰ،چیف جسٹس، آ ئی جی، آر پی او،ڈی پی او سے مقد مہ خارج کر نے اور رشوت خوروں کے خلاف کا روا ئی کا مطا لبہ کیا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن