گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی ) ضلعی انتظا میہ نے جی ٹی روڈ پر سابق وفاقی وزیر خان غلام دستگیر خان کا ملکیتی پٹرول پمپ اور سی این جی اسٹیشن مسمار کر دیا ، تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے سرکاری اراضی واگزار کروانے کیلئے تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری کر رکھا تھا ،اس سلسلہ میں انتظامیہ نے ہائی وے کی جگہ پر سالہا سال سے قائم سابق وفاقی وزیر خرم دستگیر خان کے والد سابق وفاقی وزیر و سینئر مسلم لیگی رہنما خان غلام دستگیر خان کے ملکیتی پٹرول پمپ اور اس سے ملحقہ سی این جی سٹیشن کو بھی کرینوں کی مدد مسمار کر دیا ،آپریشن کی نگرانی کمشنر اسداللہ اور ڈی سی ڈاکٹر شعیب وڑائچ نے کی ،اس موقعہ پر کسی بھی قسم کی مزاحمت کے خدشہ کے پیش نظر پو لیس کی بھاری نفری بھی تعینات تھی، اس مو قع پرمیڈیا کے سا تھ گفتگو کر تے ہو ئے ڈی سی ڈاکٹرشعیب طارق کا کہنا تھا کہ محکمہ ہا ئی وے کی جگہ پر قائم غیر قانونی پٹرول پمپ سا بق وفا قی وزیر غلام دستگیر خان کی ملکیت ہے ضلعی انتظا میہ نے دس روز قبل پٹرول پمپ مالکان کومذکورہ جگہ کی لیز یا ملکیت کا ثبوت فراہم کر نے کیلئے نو ٹس جا ری کر تے ہو ئے 10 اکتو بر کی ڈیڈ لا ئن دی گئی تھی مالکان کی جا نب سے کسی قسم کا کو ئی ثبو ت فراہم نہیں کیا گیا ۔
گوجرانوالہ:تجاوزات کیخلاف آپریشن، غلام دستگیر کا پٹرول پمپ، سی این جی سٹیشن مسمار
Oct 11, 2018