مٹھی (صباح نیوز)غذائیت کی کمی اور دیگر امراض کے باعث سول ہسپتا ل مٹھی میں مزید دو بچے انتقال کر گئے، جس کے بعد تھر میں اس سال انتقال کرجانے والے بچوں کی تعداد 486 تک جاپہنچی ۔سول ہسپتا ل مٹھی میں غذائیت کی کمی ودیگر امراض میں مبتلا دو بچے انتقال کرگئے، انتقال کرجانے والے بچوں کی عمریں 18ماہ اور 10روز ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق اس ماہ تھر میں غذائیت کی کمی اور بیماریوں کے باعث انتقال کر جانے والے بچوں کی تعداد 10ہوگئی ، جبکہ رواں سال اب تک 486بچے انتقال کرچکے ہیں۔
غذائی قلت ،سول ہسپتا ل مٹھی میں مزید 2 بچے دم توڑگئے
Oct 11, 2018