فیصل رضاعابدی کو2روزہ جسمانی ریمانڈپر پولیس کے حوالےکردیاگیا

Oct 11, 2018 | 11:36

ویب ڈیسک

انسداد دہشت گردی  کی عدالت نے پاکستان پیپلز پارٹی  کے سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔ تفسصیلات کے مطابق کل فیصل رضا عابدی کو سپریم کورٹ آف پاکستان میں پیشی کے بعد گرفتار کر لیا گیا تھا ۔فیصل رضا عابدی کو انسداد دہشت گردی عدالت کے جج کوثر عباس زیدی کے روبرو پیش کیا گیا۔ فیصل رضا عابدی کوہتھکڑیاں پہنا کر عدالت لایا گیا تھا۔سماعت کے بعد عدالت نے فیصل رضا عابدی کو 2 روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا ہے۔

مزیدخبریں