سمندری طوفان”مائیکل “کی فلوریڈا میں تباہی ‘2اافراد ہلاک

Oct 11, 2018 | 11:55

ویب ڈیسک

خوف ناک سمندری طوفان ’مائیکل‘نے امریکی ریاست فلوریڈا میں تباہی مچادی جس کے بعد وہ جارجیا کی جانب بڑھ رہا ہے جبکہ مختلف حادثات میں 2 افراد بھی ہلاک ہوئے۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق سمندری طوفان کے باعث کئی علاقے پانی میں ڈوب گئے، تیز ہواو¿ں کی وجہ سے کئی درخت اور بجلی کے کھمبے گرگئی اور سڑکیں زیرآب آگئیں۔ 250 کلومیٹر کی رفتار سے چلنے والی ہواو¿ں کے باعث کئی گھروں کی چھتیں اڑ گئیں، بجلی اور مواصلات کا نظام درہم برہم ہوگیا اور ایئرپورٹس پر شیڈول فلائٹ بھی منسوخ کردی گئیں۔کاو¿نٹی کمشنر ایلیویا اسمتھ کا کہنا تھا کہ فلوریڈا میں آنے والا طوفان ’مائیکل‘ کیٹیگری 4 کا قرار دیا گیا جس کے باعث کاو¿نٹی گیڈسڈین میں ایک شخص ہلاک ہوا۔کاو¿نٹی کمشنر کے مطابق طوفان سے متاثرہ علاقوں میں امدادی ٹیمیں بھیجنے میں احتیاط کی جارہی ہے۔ 

مزیدخبریں