بھارتی فوج کا جنگی جنون ختم نہ ہوسکا، ورکنگ باﺅنڈری پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری، سیالکوٹ سیکٹر سکھیال گاﺅں پر بلااشتعال فائرنگ کرکے ایک شہری کوشدید زخمی کردیا جس کو فوری طور پر سی ایم ایچ ہسپتال سیالکوٹ منتقل کردیا گیا، پاکستان رینجر زنے شہریوں کے خلاف بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ اور ورکنگ باﺅنڈری کے ساتھ جنگ بندی کے خلاف ورزیوں کے خلاف احتجاج کیلئے فلیگ میٹنگ بلانے کا مطالبہ کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی سرحدی فورسز نے ورکنگ باﺅنڈری پر سیالکوٹ سیکٹر میں واقع سکھیال گاﺅں میں بلااشتعال فائرنگ کردی جسکے نتیجے میں کھیتوں میں کام کرنے والے پاکستانی شہری محمد حنیف شدید زخمی ہوگیا ۔ زخمی کو فوری طور سی ایم ایچ ہسپتال سیالکوٹ منتقل کردیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان رینجرزنے ورکنگ باﺅنڈری کے ساتھ معصوم شہریوں پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ اور جنگ بندیوں کی خلاف وزریوں پر احتجاج کیلئے فلیگ میٹنگ بلانے کا مطالبہ کردیا۔