راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے حکم پر سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے شادی کے بندھن میں بندھنے والے اساتذہ ، بیوگان ، معذور ، طلاق یافتہ خواتین اور مرد اساتذہ کی ٹرانسفر پر فوری طور پر پابندی ہٹالی ہے اس سلسلے میں نوٹئیفکیشن بھی جاری کردیا گیا یہ ٹرانسفر ای ٹرانسفر سے ہوں گی ان کیڈر کے اساتذہ کی ٹرانسفر پو پابندی نہیں ہوگی باہم رضامندی سے بھی ٹیچرز ای ٹرانسفر کراسکتے ہیں ۔